ایبٹ آباد،یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ایبٹ آباد۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایبٹ آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،سرکاری افسران،طلباء و طالبات،اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی،تقریب کا مقصد وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار،پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور نئی نسل میں قومی شعور،اتحاد اور ملکی دفاع کے عزم کو اجاگر کرنا تھا،تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوہر علی تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ یوم دفاع ہمارے قومی تشخص،اتحاد اور قربانی کی علامت ہے،06 ستمبر 1965 کو قوم نے جس بہادری،اتحاد اور استقامت کا مظاہرہ کیا وہ ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو،سنگی فاؤنڈیشن کے نمائندگان،محکمہ تعلیم و یوتھ سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران بھی موجود تھے،تقریب میں شہر کے مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے 06 ستمبر کی مناسبت سے تقاریر،ملی نغمے اور خاکے بھی پیش کیے،بچوں نے وطن سے محبت،افواج پاکستان کے حوصلے اور شہداء کی قربانیوں پر مبنی تقاریر اور اشعار بھی پڑھے،تقریب کے دوران ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے جن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔