یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ضلع چنیوٹ میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 14:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ضلع چنیوٹ میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یہ ریلی ایم سی آفس سے شروع ہو کر تحصیل چوک تک نکالی گئی جس میں مختلف محکموں، تاجر برادری، وکلاء، طلباء، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واثق عباس ہرل نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن تاجران کے ضلعی صدر محمد جمیل فخری، صدر بار ایسوسی ایشن مہر مقصود ہرل، مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر محبوب عالم بھولا، چیف آفیسرز مظفر بیگ اور محمد فیاض سمیت محکمہ تعلیم، صحت، ریسکیو اور میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطنِ عزیز کی سالمیت و دفاع کے عزم کو دہرا دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واثق عباس ہرل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کا دفاع مضبوط بنایا اور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ محمد جمیل فخری نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ، ہر تاجر اور ہر شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔\378