Live Updates

وزیر اعلی ٰمریم نواز ،پوری کابینہ و مشینری سمیت سیلاب زدگان کی بحالی کےلئے فیلڈ میں متحرک ہیں،صوبائی وزیر صحت

ہفتہ 6 ستمبر 2025 14:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین کےلئے قائم کمپری ہینسو ہائی سکول کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیلاب متاثرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ان کی بحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے دریائے چناب پر موقع پر جا کر سیلابی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے انہیں سیلابی صورتحال اور نمٹنے کےلئے انتظامات و ریسکیو آپریشن بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اجلاس بتایا گیا کی سیلاب متاثرین کے انخلا اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،متاثرہ علاقہ جات میں ریلیف کیمپوں میں کھانا اور طبی سہویات فراہم کی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان کے ہمراہ سابق رکن پنجاب اسمبلی حماد نواز بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پوری کابینہ و حکومتی مشینری سمیت سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے فیلڈ میں متحرک ہیں،مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ بھی سیلاب متاثرین تک سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات