سپریم کورٹ نے بیرونِ ملک مقیم درخواست گزاروں کے لیے ’’ اوورسیز لٹیگنٹس فیسلیٹیشن سیل ‘‘ قائم کر دیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) بیرونِ ملک مقیم درخواست گزاروں کو بروقت اور آسان انصاف تک رسائی میں درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر فوری طور پر "اوورسیز لٹیگنٹس فیسلیٹیشن سیل (او ایس ایل سی)" قائم کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ سیل سپریم کورٹ آف پاکستان کے مرکزی دفتر (پرنسپل سیٹ) میں قائم کیا گیا ہے اور اس کی نگرانی چیف جسٹس آف پاکستان کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ سیل ایک مخصوص رابطہ پوائنٹ کے طور پر کام کرے گا، جو بیرونِ ملک مقیم درخواست گزاروں کو اُن کے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے معاونت اور سہولیات فراہم کرے گا۔آسان رابطے کے لیے ۔واٹس ایپ نمبر (صرف میسج کے لیے): +92 326 4442444،سپریم کورٹ کی ویب سائیٹ پر موجود ہے، آن لائن پورٹل کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔یہ سہولت صرف اُن مقدمات کے لیے ہے جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں،دوسری عدالتوں کے مقدمات اس سیل کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔اوورسیز لٹیگنٹس" سے مراد وہ تمام درخواست گزار ہیں جو بیرونِ ملک مقیم ہوں، چاہے اُن کی قومیت کچھ بھی ہو۔