گورنر سندھ کی بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس میں شرکت

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس میں شرکت کی، جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوری قوم کو 1500سالہ جشنِ ولادتِ رسولؐ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کا دن عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ نواسہ رسول ؐاور امیر حمزہ کی قربانیاں دینِ اسلام کی سربلندی کی روشن مثال ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور ہمیں اسے معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔