ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ کے موقع پر تقریب

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چارسدہ اور محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد گڑھی حمید گل سکول میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کاشف جان تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ ریاض احمد، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کے بچوں نے یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے جنہیں حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا۔مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کاشف خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 6 ستمبر کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس دن کو شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی یادگار قرار دیا۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور کردار سازی کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کریں، پروگرام کے اختتام پر بچوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔