Live Updates

ریاست اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مکمل کفالت کرے گی اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا،وفاقی وزیربیرسٹر رضا یار ہراج

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:10

خانیوال 06 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار بیرسٹر رضا یار ہراج نے ہیڈ سدھنائی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے جاری ریسکیو و ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی فوری بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کے ہمراہ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز خالد عباس سیال، غلام مصطفیٰ خان، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا اور محکمہ آبپاشی کے افسران بھی موجود تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلڈ ایمرجنسی آپریشن کے دوران انتظامیہ اور پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے ہزاروں خاندانوں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر رضا یار ہراج نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مکمل کفالت کرے گی اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات