Live Updates

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی صدارت میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت مون سون کی ممکنہ بارشوں کے دوران برساتی پانی کے فوری نکاس کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے لہٰذا ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

انہوں نے میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بارشوں کے پیش نظر فیلڈ میں موجود رہیں اور برساتی نالوں کی صفائی، مشینری، پمپنگ سٹیشنز اور ڈرینیج ڈسپوزل کو فعال رکھیں تاکہ برساتی پانی کے نکاس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران پانی کے فوری نکاس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کچے کے رہائشیوں کو فوری طور پر ریلیف کیمپس میں منتقل کیا جائے۔ ریسکیو اداروں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن چیئرمینز نے برساتی پانی کے نکاس کے لیے کیے گئے انتظامات کے متعلق صوبائی وزیر کو آگاہ کیا ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی، ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار، میئر میونسپل کارپوریشن قاضی محمد رشید بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ، پیپلز پارٹی ضلع صدر محمد سالم زرداری، میر محمد سیال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اعجاز لغاری، انچارج ریسکیو 1122 عبدالمنان، ایم ایس یار علی جمالي، ایکسئین حیسکو عزیز بھٹو، ڈسٹرکٹ منیجر سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز اقصیٰ جمالي کے علاؤہ زراعت، لوکل گورنمنٹ، ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز، ایجوکیشن، پبلک ہیلتھ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹاؤن افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات