یادگاری تقریب میں چینی فوجی طاقت اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا گیا ، صدر کیوبا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 19:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) کیوباکے صدر ڈیاز کینل نے بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریب نے چینی فوجی طاقت اور امن کے وعدے کی عکاسی کی ہے اور جنوبی ممالک اور ترقی پذیر ممالک میں اعتماد پیدا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کیوباکے صدر ڈیاز کینل کا کہنا تھا کہ ہمیں 3 ستمبر کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی 80ویں یاد منانے کی تقریب نے بہت متاثر کیا اور ہم اس کو سراہتے ہیں۔ تقریب میں فوجی پریڈ چین نے فوجی طاقت دکھائی۔ یہ کامیابی ایک ایسے ملک کی ہے جو ہمیشہ توسیع پسندی، مداخلت یا دوسرے ممالک کو قبضے میں لینے کی پالیسی نہیں اپناتا۔ چین نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے مفہوم کو پروان چڑھایا ہے اور عالمی سطح پر ایک مثال قائم کی ہے۔