6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ،صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جو ہمیں اتحاد، قربانی اور وطن سے وفاداری کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن اس حقیقت کی علامت ہے کہ پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان نے مشکل ترین حالات میں بھی دشمن کو شکست دے کر ملک کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع نہ صرف ہماری عسکری قوت کا مظہر ہے بلکہ یہ ہمارے قومی حوصلے، عزم اور اتحاد کی بھی پہچان ہے۔ آج کے دن ہمیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔