ملتان میں اتوار کے روز بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری

اتوار 7 ستمبر 2025 14:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) ملتان اور گردو نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام اور پانی جمع ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

نکاسی آب کے حوالے سے واسا کو متحرک کر دیا گیا اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایم ڈی واسا نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کو چیک کیا ۔انہوں نے سیوریج افسران کو بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیئے ۔