Live Updates

خصوصی انسدادِ پولیو مہم میں 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، نیشنل ای او سی

اتوار 7 ستمبر 2025 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے اختتام تک 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ نیشنل ای او سی کی جانب سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 40 لاکھ جبکہ سندھ میں تقریباً 84 لاکھ 31 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں 39 لاکھ 93 ہزار اور بلوچستان میں 21 لاکھ 82 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 112,000 اور آزاد کشمیر میں 164,000 بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔والدین کو ہدیت کی گئی ہے کہ مہم کے دوران اگر آپ کا بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا ہے تو فوراً 03467776546 پر پیغام بھیجیں ،پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا،پولیو ٹیم کو خوش آمدید کہیں اور بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں۔

(جاری ہے)

پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کے 9 اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں پولیو مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی۔پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات