کبڈ ی کے انٹر نیشنل کھلاڑی عرفان عرف ماکھا جٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اتوار 7 ستمبر 2025 15:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) تحصیل جہانیاں کے نواحی علاقہ سے تعلق رکھنے والا کبڈی کے مشہور انٹرنیشنل کھلاڑی عرفان عرف ماکھا جٹ کبڈی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،کبڈی فیڈریشن سےسیاسی سماجی عوامی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ۔نواحی گاؤں چک نمبر 69 ڈبلیو بی میں جاری کبڈی مقابلے میں اچانک طبیعت خراب ہونے پر جہانیاں سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی عرفان عرف ماکھا جٹ زمین پر گر گئے اور جانبر نہ ہوسکے۔

خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کے اچانک انتقال کی خبر سنتے ہی میدان میں موجود ساتھی کھلاڑی دھاڑیں مار کر روتے رہے۔مرحوم انٹرنیشنل پلیئر جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 110 دس آر کے رہائشی تھے۔

(جاری ہے)

ان کے اچانک انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جبکہ جہانیاں کی فضاء سوگوار ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکرٹری محمد سرور رانا نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سیکرٹری فیڈریشن محمد سرور رانا کا کہنا تھا کہ یہ خبر ہمارے لیے نہایت صدمہ خیز ہے، عرفان عرف ماکھا جٹ کبڈی جیسے کھیل کے ماہر اور قیمتی اثاثہ تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، کھیل کے میدان میں اس طرح کا نقصان ناقابلِ بیان ہے۔

جبکہ ماکھا جٹ کے انتقال پر جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد ضلع خانیوال کی سیاسی سماجی عوامی شخصیات شائقین کبڈی نے گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اچانک موت کو کبڈی کے کھیل میں پیدا ہوئے والا خلاء تادیر پر نہ ہوگا۔\378