Live Updates

چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب ا نسپکشن کا سمبڑیال میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو وبحالی عمل کاجائزہ لیا

اتوار 7 ستمبر 2025 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علائوالدین نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور دیہات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریسکیو اور بحالی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ قرار دیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ دیہات میں ریلیف کا کام تیزی سے مکمل اور ہر گھر تک خوراک و ضروری اشیاء پہنچائی جائیں۔چیئرپرسن نے عوام کو یقین دلایا کہ بحالی کا عمل جلد از جلد مکمل ہوگا اور سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات