آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب اور شمال مشرقی /جنو بی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیرمیں بعض مقامات پر بارش کا امکان

اتوار 7 ستمبر 2025 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب اور شمال مشرقی /جنو بی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز موسلا دھار/شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران شمال مشر قی پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی سندھ ،پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران سب سے زیادہ بارش جہلم میں 136، منگلا 99، خانیوال 50، نور پور تھل 44، لیہ 40، راولپنڈی (چکلالہ 33، گوالمنڈی 32، نیو کٹاریاں 24، شمس آباد 19، پیرودھائی 18)، ساہیوال 31، چکوال 26، اسلام آباد (بوکرا 30، سٹی 19، گولڑہ 17، ایئرپورٹ 15، سید پور 6)، منڈی بہاؤالدین 17، اوکاڑہ 16، بہاولپور (ایئرپورٹ 13، سٹی 5)، جھنگ 9، سرگودھا سٹی اور فیصل آباد 8، جوہرآباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 7، گجرات اور بھکر 6، سیالکوٹ ایئرپورٹ، نارووال، حافظ آباد، بہاولنگر 5، لاہور (سٹی 4، ایئرپورٹ 2)، مری، ملتان (ایئرپورٹ 2، سٹی ایک)، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، قصورایک،مٹھی 105، چھور 29، میر پور خاص 12، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 60، ایئرپورٹ 5)، پاراچنار 25، چراٹ 3،راولا کوٹ 12، کوٹلی 11 اور لسبیلہ میں 4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی ، نوکنڈی میں درجہ حرارت 42 اوردالبندین میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔