ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مرکزی شعبہ ایم کیو ایف کے جوائنٹ انچارج محمد فہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی شعبہ ایم کیو ایف کے جوائنٹ انچارج محمد فہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سمیت تمام کارکنان محمد فہد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محمد فہد ایک مخلص، محنتی اور فعال کارکن تھے جن کی تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔