پاک فضائیہ علامہ اقبالؓ کے شعر ''پلٹنا،جھپٹنا،جھپٹ کر پلٹنا'' کی حقیقی تصویر ہے،چوہدری انوارالحق

پاک فضائیہ نے ثابت کیا دشمن کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو جذبے کو شکست نہیں دی جا سکتی، وزیراعظم آزاد کشمیر

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے یوم فضائیہ پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ حضرت اقبال کے شعر ''پلٹنا،جھپٹنا،جھپٹ کر پلٹنا'' کی حقیقی تصویر ہے،1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور جرآت کا مظاہرہ کیا،پاک فضائیہ نے معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص میں پیشہ وارانہ برتری ثابت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری،پاک فضائیہ کے بہادر آفیسران اور جوانوں پر قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ دشمن کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو جذبے کو شکست نہیں دی جا سکتی۔