نیلم ،1500سالہ جشن ولادت باسعادت نبی کریم ﷺ سرکاری سطح پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)ریاست بھر کی طرح نیلم میں بھی 1500 سالہ جشن ولادت باسعادت نبی کریم ﷺ سرکاری سطح پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع بھر میں میلاد ریلیاں نکالی گئی اور محافل کا انعقاد کیا گیا اور جگہ جگہ چراغاں کیا گیا اور کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز آٹھمقام میں سرکا ری سطح پر ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ نبوت کا سلسلہ ہمارے پیا رے نبی ﷺ پر ختم ہو چکا، ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں نبی پاک ﷺ کا امتی بنا یا اور ہم آخری امت ہیں۔ اللہ پاک نے قرآن نازل فر ما یا، شریعت عطا فر ما ئی جس کے ہم وارث ہیں، ہم سب کو اپنی زندگیاں حضور نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی ضرورت ہے، علما کرام کی ذمہ داری ہیکہ وہ اپنے اپنے خطبات کو ترتیب دیں تا کہ لو گوں کو ختم نبوت کا مفہوم اس کی اہمیت اور افادیت سمجھ آسکے اور ان تا ریخی واقعات کا ذکر کریں کس طر ح نبی پاک ﷺ نے اپنی زندگی گزاری، آپ ﷺ کی زندگی مسلمانوں کیلئے مکمل راہ ہدایت ہے اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے،ان کا کہنا تھا کے علما کرام سے مل کر ہم مساجد میں ختم نبوت کے عنوان سے تقاریب کا انعقاد کرائیں گے اور اس عنوان سے تقریری مقابلہ جات کا ہو نا بھی ضروری ہے تاکہ ہمارے بچے جو مستقبل ہیں ان کو حضور ﷺ کی زندگی وجہ تخلیق کا ئنات کا علم ہو سکے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے کاتب خان اعوان، فاروق رضا و دیگر نے خطاب کیا جبکہ نعت خواں حضرات نے نبی پاک کی نعت پڑھ کر محفل کو منور کیا۔اس مو قع پر ایس پی خواجہ محمد صدیق، اے ڈی سول ڈیفس خواجہ خالد، اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام چوہدری بشارت، آفیسر مال آٹھمقام، کاتب خان اعوان، صدر تنظیم غیر جر یدہ محمد مشکور رانا، محمد فاروق رضا، علما کرام اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر امت مسلمہ فلسطین اور مقبو ضہ کشمیر کی آزادی،پاکستان کی تر قی،سلامتی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔