ملکی سالمیت و استحکام کیلئے نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

اتوار 7 ستمبر 2025 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) سیکرٹری سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امن، ہمدردی اور رواداری کے پیغام پر عمل کرنا چاہیے، مسلمان ملکی سالمیت و استحکام کیلئے آپ کی تعلینات کو روزمرہ کی زندگی میں اپنائیں ۔وہ محفل میلاد اور یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی سی پی لاہور نے سیاحتی مقام بس ٹرمینل میں نبی کریم ۖ کے 1500ویں یوم ولادت کے موقع پر ایک پروقار محفل میلاد کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول سے ہوا تقریب میں جنگ ستمبر کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے اس بات پر زور دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل ہی انسانیت کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے ٹی ڈی سی پی کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ملک کے ان بہادر محافظوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ہے جنہوں نے پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کیا۔ یہ دن پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 کی جنگ کی یاد منایا جاتا ہے، جس میں مسلح افواج کی قربانیوں اور بہادری کو اجاگر کیا جاتا ہے جس میں پاکستانی قوم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، شہری اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی اہمیت پر غور کرتے ہیں، ایسے اصول جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق ہیں۔

ملک بھر میں پاکستانی اس اہم دن کو مختلف تقریبات اور تقاریب کے ساتھ منا رہے ہیں جن میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب بھی شامل ہے جو قومی فخر اور یکجہتی کی علامت ہے.بعد ازاں، واہگہ بارڈر پر خصوصی ڈبل ڈیکر بس کے دورہ نے شہریوں کو پرچم اتارنے کی تقریب کا مشاہدہ کرنے اور پاکستانی محافظوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔