مچھ جیل ،منشیات فراہم کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اتوار 7 ستمبر 2025 19:40

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) مچھ جیل میں منشیات فراہم کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا مقدمہ درج تفتیش شروع کردی گئی پولیس کے مطابق سینٹرل جیل مچھ میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنا والا کیٹین کے ٹھیکیدار محمد شریف کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ پاپڑ کے ڈبوں میں منشیات چھپا کر جیل منتقل کر رہا تھا پولیس کے مطابق ملزم سے چرس شیشہ ،آئس ہیروئن سمیت دیکر نشہ آور چیزیں برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ۔