بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13.34 فیصد کمی ریکارڈ

پیر 8 ستمبر 2025 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13.34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں ملک کے مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1589.94 روپے ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مقابلے میں 7.12 فیصد زیادہ ہے اور گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 13.34 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

جولائی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1493.63 روپے اور گزشتہ سال اگست میں 1846.25 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1711.42 روپے، راولپنڈی 1700.89 روپے ، گجرانوالہ 1552.19 روپے ، سیالکوٹ 1558.65 روپے، لاہور 1499.07 روپے ، فیصل آباد 1555.53 روپے، سرگودھا 1587.61 روپے ، ملتان 1580.45 روپے ، بہاولپور 1585.76 روپے ،کراچی 1689.47 روپے ، حیدرآباد 1718.79 روپے ، سکھر 1528.98 روپے ، لاڑکانہ 1515.74 روپے ، پشاور 1589.17 روپے ، بنوں 1531.69 روپے ، کوئٹہ 1657.19 روپے اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1662.83 روپے ریکارڈ کی گئی۔