Live Updates

رحیم یارخان ،زیر آب دیہاتوں سے لوگوں کا انخلاء پہلی ترجیح ہے،کمشنر بہاولپور ڈویژن

پیر 8 ستمبر 2025 15:21

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے , انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ،ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو 1122, پولیس اور دیگر اداروں کی ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔تحصیل لیاقت پور کے موضع نور والا ، محمد خان لنگاہ سمیت متعدد دیہات زیر آب آ گئے ۔کمشنر بہاولپور گزشتہ شب سے نور والا تحصیل لیاقت پور میں موجود ہیں، زیر آب تمام دیہات سے عوامی انخلاء ترجیح ہے ، اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر بہاولپور مسرت جبیں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ دیہات میں عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ہیڈ پنجند کے مقام پر 6 لاکھ سے زائد کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے ۔ مسرت جبیں نے کہا کہ دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کا بہائو 7 لاکھ 14 ہزار 202 کیوسک ہے ریکارڈ کیا گیا ہے ،سیلاب نے ضلع کے 47 مواضعات کو متاثر کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 60 ہزار سے زائد افراد کو فلڈ ریلیف کیمپس اور دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ 53 ہزار سے زائد لائیو سٹاک کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات