
آزاد جموں و کشمیر کی دھرتی نے کئی ایک قابل قدر اور تاریخی شخصیات کو جنم دیا
عبداللہ سبحانی کی کامیابی نے بیرون ملک کشمیریوں کا نام روشن کیا ہے،تعلیمی میدان میں کشمیری جوان کسی سے کم نہیں ہیں
پیر 8 ستمبر 2025 23:23
(جاری ہے)
آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان میں رہائش پذیر ان کے دوست احباب رشتے داروں اور عوام الناس کی جانب سے مبارکبادوں کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
نوجوان کشمیری طالب علم عبداللہ سبحانی کوٹلی سے تعلق رکھتے ہیں اور لندن میں اپنی والدہ کی زیر نگرانی تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان دنوں اپنے ریسرچ ورک کے لیے آبائی وطن آزاد کشمیر آئے ہوئے ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور جیل خانہ جات کے تقابلی جائزے اور مطالعے کے لیے انہوں نے سیکرٹری ایس ڈی ایم اے چوہدری فرید اور آئی جی جیل خانہ جات طاہر ممتاز سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی۔دوران ملاقات آزاد کشمیر اور برطانیہ میں ان محکمہ جات کی کارکردگی کے تقابل پر سیر حاصل گفت و شنید کی۔عبداللہ سبحانی کو وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر کی جانب سے خصوصی طور پر وزیر ہائر ایجوکیشن کے دفتر بھی مدعو کیا گیا، جہاں پر دیگر مکاتب فکر کے احباب بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر نے عبداللہ سبحانی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عبداللہ سبحانی کی کامیابی نے بیرون ملک کشمیریوں کا نام روشن کیا ہے۔تعلیمی میدان میں کشمیری جوان کسی سے کم نہیں ہیں۔یاد رہے کہ گیارہ ستمبر کو بیل ہائی اسکول سکستھ فارم فارسٹ کالج اینڈ یونیورسٹی کیمپس کی جانب سے عبداللہ سبحانی کو ایوارڈ کی تقریب بھی منعقد کی جا رہی ہے۔عبداللہ سبحانی نے مظفرآباد دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو اپنی والدہ کے نام سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری توجہ اپنی پڑھائی پر ہے اور اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد اسکو انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے کام میں لانا چاہتے ہیں۔عبداللہ سبحانی آزاد کشمیر کے معروف صحافی سردار نعیم چغتائی کے بھانجے ہیں۔اعوان اتحاد آزاد جموں وکشمیر کے صدر ڈاکٹر لطف الرحمن اعوان، ضلعی صدر عزیز اعوان،عارف اعوان چہلوء،سفیر اعوان،ملک واجد زمان،ملک لیاقت بشیر فاروقی،منیر اعوان،خورشید اعوان،بنت حوا ایکشن کمیٹی کی صدر محترمہ نازیہ ملک،چئیر پرسن و بانی راہنما المقدّس ویلفئیر سوسائٹی شازیہ اعوان،ڈاکٹر فرزانہ فرح،اقراء ملک سمیت دیگر قوم قبیلے نے عبداللہ سبحانی اور انکی والدہ سمیت معروف صحافی نعیم چغتائی کو عمیق قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.