Live Updates

سیلابی صورتحال ،ٹماٹر کی قیمت تین سنچریاں عبور کرگئی

بھنڈی ،مٹر ،شملہ مرچ سمیت دیگر سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت

پیر 8 ستمبر 2025 23:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)سیلابی صورتحال کے باعث ٹماٹر کی قیمت تین سنچریاں عبور کرگئی ،بھنڈی ،مٹر ،شملہ مرچ سمیت دیگر سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح رائے ونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ،60روپے فی کلو میں فروخت ہونیوالا ٹماٹر اس وقت 325روپے تک فروخت ہو رہا ہے آڑھتی حضرات کا کہنا ہے کہ کابل افغانستان سے آنیوالا ٹماٹر سیلابی صورت حال کی وجہ سے کنٹینر راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ رسد اور طلب میں نمایاں فرق ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت بلند ہوئی ہیں دوسری جانب ضلع قصور اور ضلع لاہور کے زرعی علاقے سیلاب کی زد میں آنے سے درجنوں فصلیں تباہ ہو چکی ہیں ،بیرون شہر سے آنیوالی فصلوں پر کیرج زیادہ پڑنے سے قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے،سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت 130روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 325روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اسی طرح مٹر کی قیمت 300روپے شملہ مرچ ،بھنڈی کی قیمت 200روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے ، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے سبزیوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات