ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اجلاس، پولیس کارکردگی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ریڈ زون اور حساس مقامات پر سخت سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی ہدایت

پیر 8 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سیکیورٹی امور اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر/ٹریننگ محمد عتیق طاہر، اے آئی جی آپریشنز و انویسٹی گیشنز، ایس ایس پی سیکیورٹی، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد اور ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹوز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے ہدایت کی کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور افسران عوام دوست رویہ اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں سرکاری و نجی عمارات، سفارت خانوں اور حساس مقامات پر سخت سیکیورٹی یقینی بنائی جائے جبکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے۔اجلاس میں کیپیٹل پولیس کالج کے تربیتی کورسز کا بھی جائزہ لیا گیا اور افسران کو ہدایت دی گئی کہ زیر تربیت جوانوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی جائے۔