تھانہ کھنہ اور بہارہ کہو پولیس کی کارروائی میں منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار

پیر 8 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ اور تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے چوری اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین فاروق اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضہ سے مسروقہ 14 لاکھ روپے نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان جاری ہے جس کے نتیجے میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔