اکتوبر 2024 تک وفات پاجانے والے ملازمین کے بچوں، بیواؤں کو بھرتی کیا جائے،سید ذوالفقار شاہ

پیر 8 ستمبر 2025 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) آ ل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ ،مرکزی صدر ملک نوید اعوان، مرکزی جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں صوبائی چیئرمینز، صدور، جنرل سیکریٹریز ویونینز رہنماؤں نے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ، چاروں صوبائی گورنرز، وزرائے اعلی چیف سیکریٹریز سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی ہائی کورٹس کے فوتگی کوٹے پر بیواؤں اور یتیم بچوں کو ملازمتیں دینے کے فیصلے پر صوبائی حکومتوں کی اپیلیں سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کرکے ہائی کورٹس کے فیصلوں کو برقرار رکھ کر اکتوبر2024 تک دوران سروس انتقال کرجانے والے اور میڈیکل ان فٹ ہوکر ریٹائر ہونے والے ملازمین کے بچوں کو فوتگی کوٹہ پر ملازمتیں دینے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے۔ تاکہ ان کے گھروں کی کفالت کا سلسلہ شروع کیا جاسکے۔