سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی ،کے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پیر 8 ستمبر 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پرمارکیٹ میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1810.11پوائنٹس کے اضافہ کے بعد156087.30پوائنٹس پر بندہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طورپر482کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،228کی قیمتوں میں کمی اور25کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں 1126267973حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 62.29ارب روپے تھی،کے ایس ای 30انڈیکس 575.98پوائنٹس کے اضافہ کے بعد47639.19پوائنٹس اوراسلامی مالیات پرمبنی کے ایم آئی 30انڈیکس 4475.56پوائنٹس کے اضافہ کے بعد228325پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 12.80ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 93746467 حصص، بینک آف پنجاب 71442268حصص اوردیوان سیمنٹ کے 63920090حصص کالین دین ہوا۔