کراچی، 4 ملزمان سے 15کلو گرام سے زائدمنشیات برآمد

پیر 8 ستمبر 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) کراچی پولیس نے 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے 15کلو گرام سے زائدمنشیات برآمد کر لی۔پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ(ایس آئی یو) نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15کلو سے زائدچرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شوکت علی، عمر، عبدالصابر اور فہیم شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان بلوچستان کے علاقوں سے منشیات خریدکر شہرکے مختلف علاقوں میں آن لائن ڈیلیور کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔