ں*چناری ،تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنسز کا انعقاد

ا*ہزاروں عاشقانِ ختم نبوتﷺ کی شرکت،گوجر بانڈی اور چناری کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،نعرہ رسالت محمد رسول اللہﷺ،تاجدار ختم نبوت زندہ باد،شان محمد مصطفی ﷺ زندبادہے کہ فلگ شگاف نعروں سے گونجتی رہی

پیر 8 ستمبر 2025 22:10

)چناری (آن لائن)تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام بوائز ہائی سکول گرائونڈ گوجر بانڈی میں عظیم الشان ختم نبوتﷺ کانفرنس جبکہ مرکزی قدیمی، دینی درسگاہ جامعہ عربیہ حنفیہ دارالسلام کے زیر اہتمام ایک روزہ سالانہ سیرت خاتم النبینﷺ کانفرس مرکزی جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ چناری میںمنعقد ، دونوں اجتماعات میںہزاروں عاشقانِ ختم نبوتﷺ کی شرکت،گوجر بانڈی اور چناری کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،نعرہ رسالت محمد رسول اللہﷺ،تاجدار ختم نبوت زندہ باد،شان محمد مصطفی ﷺ زندبادہے کہ فلگ شگاف نعروں سے گونجتی رہی،قادیانیوں کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں بطور غیر مسلم اندراج نہ کرنے کی صورت میں تحریک ختم نبوت آزاد کشمیر کا تحریک چلانے کا اعلان۔

(جاری ہے)

بوائر ہائی سکول گرائونڈ گو جر بانڈی میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوتﷺ کا نفرنس مولانا عبدالرحیم کی زیر صدارت اور مفتی یاسر علی کیانی کی زیرنگرانی منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین مولانا ابو بکر شیخوپوری تھے،کانفرنس میں مرکزی رہنماؤں مولانا جمیل احمد، مولانا رضوان حیدر، مفتی یاسر علی کیانی، مولانا مفتی نسیم چغتائی، چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی ، حافظ مقصود کشمیر ی،علامہ سید اعجاز کاظمی ،ظہیر احمد عثمانی ،علامہ سید عمران ہمدانی ،مولانا رضوان حیدر، قاری رحیم مغل ،نعیم یونس مغل اور دیگر نے خطاب کیا ،مرکزی قدیمی، دینی درسگاہ جامعہ عربیہ حنفیہ دارالسلام کے زیر اہتمام ایک روزہ سالانہ سیرت خاتم النبینﷺ کانفرنس مرکزی جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ چناری کے خطیب مولانا فرید احمد کی زیر نگرانی، مولانا عبدالرحیم کی زیر صدارت منعقد ہوئی، کانفرنس کے مہمان خصوصی مانسہر ہ کی معروف علمی،دینی شخصیت مولانا امجد سعید قریشی تھے،کانفرنس میں مولانا زید امجد سعید قریشی،مولانا گل احمد، مولانا عمران ہمدانی، مولانا ظہیر عثمانی،قاری شبیر عثمانی، حافظ عبدالشکور حسان، قاری رشید احمد، قاری ودید احمد، حافظ عنصر رشید، چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی، صدر انجمن تاجران چناری حاجی فاروق رئیسانی،جنرل سیکرٹری پروفیسر میر خالد لطیف،خواجہ نذیر احمد سیاسی، سماجی، مذہبی راہنماوں کے علاوہ عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، گوجر بانڈی میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کے ایمان، اتحاد اور بقاء کی ضمانت ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہو سکتا ،مقررین نے اعلان کیا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت اپنے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی، عوام کو بیدار رکھنے کے ساتھ ساتھ حکومت پر دباؤ ڈالتی رہے گی تاکہ ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کو علیحدہ سے درج کیا جائے، ستمبر کا مہینہ امت مسلمہ کے لیے تاریخ کا سنہری مہینہ ہے جب پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا، آزاد کشمیر اسمبلی نے بھی 6 فروری 2018ء کو اسی فیصلے کو دہراتے ہوئے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا، لیکن افسوس آج بھی ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کو مسلمانوں کے طور پر درج کیا جا رہا ہے جو باعث تشویش ہونے کے ساتھ ساتھ آئندہ الیکشن کی شفافیت پر بھی بڑا سوالیہ نشان ہے،شرکاء نے مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخاب سے قبل ووٹر لسٹوں میں مسلموں اور غیر مسلموں کو الگ الگ درج کیا جائے،قادیانیوں کوبطور مسلمان اندراج کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،اسمبلی ممبران اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اس حساس دینی مسئلہ کو حل کریں،عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے اس پر حکومت کا کوئی بھی سمجھوتہ منظور نہیں ہو گا،نہ ہی عوام ایسے کسی سمجھوتہ کو برداشت کریں گے، اگر حکومت نے اس مسئلہ کو نظر انداز کیا توتحریک ختم نبوت آزاد کشمیر ہمہ گیر تحریک شروع کرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگائی گی ،اجتماع میں اہلسنت والجماعت، جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی اور عقیدہ ختم نبوت پر اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا،گو جربانڈی کانفرنس میں تحریک کے قائدین نے مولانا قاری شبیر احمد لون، مفتی یاسر علی کیانی اور انکی پوری ٹیم کو شاندار کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، مرکزی قدیمی جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ چناری میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا امجد سعید قریشی اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت متحد ہوکر کر کفر کی یلغار کو روکے امت مسلمہ کی ناکامیوں کی بڑی وجہ اسوہ رسول ﷺ کو چھوڑنے کے باعث ہے جس کی وجہ سے مسلمان زوال کا شکار ہیں نبی پاکﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو ختم کر کہ مشترکات پر اکھٹا ہونا ہوگا اس وقت فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے پوری دنیا اس وقت تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو چاہئے کہ سب مل کر فلسطین کے بے بس، مجبور مسلمانوں کی آواز بنیں یہ انکا دینی فرض ہے ان سے کل قیامت کے دن پوچھا جائے گا،مقررین نے کہا کہ ہم اس بات کا عزم کریں کہ آج کے بعد ہماری زندگی اتباع سنت، اشاعت اسلام کے لئے وقف ہو اور اس بات کا بھی عزم کریں کہ اسلام کا حقیقی نظام خلافت راشدہ کے لیے ہماری کاوشیں ہر میدان میں جاری رہیں گی ہم ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نفاذ اسلام کا وہ عہد جو ہمارے آباؤ اجداد نے متحدہ ہندوستان کی تقسیم ، ہجرت کے وقت کیا تھا اب وقت آچکا ہے کہ اسے پورا کیا جائے ہم فلسطینی بچوں ،مظلوم خواتین ،مردوں اور عظیم جدوجہد کے بانی مجاہدین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،حماس کے سربراہ اسماعیل بانیہ کی بہادری، شجاعت، شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزاد کشمیر کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر پائیں، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انشاء اللہ کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، مقریرین نے مرکزی جامع مسجد امام اعظم ابو حنفیہ چناری کے بانی خطیب ،روحانی شخصیت حضرت مولانا محمد الیاس رحمة اللہ علیہ کی دینی خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد الیاس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انکے لگائے گئے پودے کو تناور درخت بنائیں گے