پنجاب اسمبلی،سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کاعمل جاری

منگل 9 ستمبر 2025 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) پنجاب اسمبلی ہال میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریٹرننگ افسر شریف اللہ کی نگرانی میں پولنگ کا آغاز ہوا جو شام چار بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔یہ نشست سینیٹ کے رکن اعجاز احمد چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ اور سلمٰی اعجاز کے درمیان مقابلہ ہے۔

کل 363 اراکینِ پنجاب اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پولنگ کا عمل شفاف اور پرامن ماحول میں جاری ہے،اب تک 129 ووٹ کاسٹ ہو چکے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری ،ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑاور وزیر کھیل فیصل ایوب بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔