Live Updates

رحیم یارخان ،گھر نہ چھوڑنے والے افراد کو نکالنے کے لیے پولیس دریا میں پہنچ گئی،ترجمان پولیس

منگل 9 ستمبر 2025 16:02

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی ضلع بھر میں سیلابی علاقوں کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے ،اعلانات کے باوجود علاقہ نہ چھوڑنے والے افراد کو نکالنے کے لیے پولیس افسران ٹیموں کے ساتھ دریا کے اندر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی فلڈ متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری، پولیس افسران و جوان دریائی و سیلابی علاقوں پھنسے ہوئے افراد اور مال کو نکال رہے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق اعلانات کے باوجود علاقہ نہ چھوڑنے والوں کو پولیس مدد فراہم کر کے محفوظ علاقوں میں پہنچا رہی ہے، پولیس کو ضلعی اداروں ریسکیو 1122 اور پرائیویٹ کشتی بانوں کی مدد حاصل ہے، پولیس سیلابی علاقوں میں سکیورٹی اور مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے پولیس سیلاب کے اختتام تک پولیس عوام کے لیے خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :