ڈیرہ اسماعیل خان،علاقہ گنڈی عاشق میں 12سالہ بچے نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

منگل 9 ستمبر 2025 17:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ گنڈی عاشق میں 12سالہ بچے نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، چشمہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درابن کلاں کے علاقہ گنڈی عاشق میں 12سالہ دلاور ولد امتیاز نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، واقعہ کے بعد نعش کو مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا، دوسرے واقعہ میں علاقہ پوٹہ کا رہائشی شاہجہان اپنی بیوی اور 2بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں شاہجہان ، اس کی بیوی اور2بچے زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

\378