پروازیں منسوخ، 3تاخیر کا شکار

منگل 9 ستمبر 2025 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء) مختلف وجوہات کی بناء پر 5پروازیں منسوخ جبکہ 3تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ سکردو سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 480،لاہور سے سکردو ائیرپورٹ جانے والی پرواز پی اے 481،گوانگ ژو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037،لاہور سے گوانگ زو جانے والی پرواز سی زیڈ 6038جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 413منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

لاہور سے دبئی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 410نو گھنٹے کی طویل تاخیر کا شکار رہی جبکہ دیگر دو پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہونے سے مسافروں اور ان کے عزیز وا قار ب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔