دریاخان،ڈی پی او نےدریاخان پولیس سرکل میں تین کھلی کچہریاں لگائیں، عوام الناس کے مسائل سنے

منگل 9 ستمبر 2025 18:25

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی سرکل پولیس دریاخان میں تین کھلی کچہریاں لگائیں ،جس میں ایس ڈی پی او سرکل ساجد محمود سوہل۔ ایس ایچ اوز۔ ملک ریاض چھینہ تھانہ سٹی دریاخان۔ نجیب اللہ ریاض تھانہ صدر۔خرم شہزادانجم تھانہ دلیوالہ موجود۔ ڈی پی او بھکر نے تھانہ سٹی۔ کہاوڑ کلاں۔ ایس ڈی پی او سرکل آفس دریاخان میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں درجنوں خواتین و مرد سائلین کو سنا۔

(جاری ہے)

درخواستوں پر فوری طورپر پر احکامات جاری کئے اور واضح کیا کہ میریٹ اور شفافیت ہی اولین ترجیح ہو۔ حق دار کو انصاف ملے۔ بے گناہ کو چالان نہ کیاجائے۔ پولیس کا مقصد عوام الناس کو ہر ممکمن طور پر انصاف کی فراہمی ہو۔ڈی پی او بھکر نے کہا کہ پولیس پوری طرح سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنائے ہوئے ہے کے پی کے سے ملحقہ پنجاب پولیس چیک پوسٹ پر سخت چیکنگ کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام ممکمن بنائی گئی ہے ۔\378