مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی کے سرپرست مولانا قمرالدین کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 9 ستمبر 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جمعیت علمائے اسلام کے سرپرست و سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا قمرالدین نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان سمیت ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی نور عالم خان، مولانا صلاح الدین، آغا محمود شاہ اور زاہد اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔