اسلام آباد پولیس کی کارروائی،20 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

منگل 9 ستمبر 2025 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)اسلام آباد پولیس نے مختلف تھانوں کی کارروائی کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس ٹیموں نے ملزمان کے قبضے سے 1849 گرام آئس، 409 شراب کی بوتلیں، سات پستول، دو بندوقیں بمعہ گولہ بارود اور ایک خنجر بھی قبضے میں لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کمپنی، سنگجانی، رمانہ، گولڑہ، سبزی منڈی، نون، لوہی بھیر اور بہارہ کہو پولیس اسٹیشنز کی ٹیموں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کے لیے کریک ڈان جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر تھانے یا ہیلپ لائن پکار-15 پر دیں تاکہ پولیس و عوام کے باہمی تعاون سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔