قطر ، امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کر دی

بدھ 10 ستمبر 2025 08:50

واشنگٹن ، دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) قطر میں امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔العربیہ کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی یہ ہدایت دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے کے فوری بعد سامنے آئی ہے۔اسرائیل نے اپنے فضائی حملے میں اب کی بار قطر میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

یہ قیادت جنگ بندی کی صدر ٹرمپ کی تازہ تجویز پر غور کے لیے اکٹھی ہوئی تھی کہ منگل کی شام حماس کی قیادت کی رہائش گاہوں کو بمباری کر کے نشانہ بنا دیا۔سفارتخانہ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا گیا ہے کہ ہم نے دوحہ میں میزائل حملوں کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ اس لیے امریکی سفارتخانہ اپنے شہریوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ مختلف جگہوں پر قائم اپنی پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔سفارتخانہ نے اس ہدایت میں یہ واضح نہیں کیا کہ امریکی شہریوں کو اگلے کتنے گھنٹوں یا دنوں کے لیے پناہ گاہوں میں رہنا ہوگا۔ جس سے لگتا ہے کہ یہ فیصلہ تاحکم ثانی کیا گیا ہے۔