Live Updates

حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش، برقعہ پہن کر خریداری کی، ویڈیو وائرل

حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کیلیے اشیا خریدنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2025 10:45

حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش، برقعہ پہن کر خریداری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے میدان میں آگئیں۔گلوکارہ کئی روز سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کیلیے امدادی کاموں میں سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حال ہی میں سیلاب متاثرین کیلیے ضروری سامان کی خریداری منفرد انداز سے کی اور وہ خود برقع پہن کر بازار گئیں۔ حدیقہ کیانی بازار میں تھیں کہ اس دوران بارش بھی شروع ہوئی جس کے دوران انہوں نے چھتری بھی استعمال کی۔اس کے علاوہ انہوں نے متاثرین کیلیے لحاف، کمبل کی خریداری کرتے وقت دکاندار سے بھا تا بھی کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :