قلعہ عبداللہ سے چھینا گیا انگور سے بھرا ٹریلر ایک گھنٹے کے اندر برآمد

بدھ 10 ستمبر 2025 11:00

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) قلعہ عبداللہ سے چھینا گیا انگور سے بھرا ٹر الر ضلعی انتظامیہ چمن اور قلعہ عبداللہ کی کوششوں سے ایک گھنٹے کے اندر برآمد کرلیا گیا ۔احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کو ئٹہ چمن قومی شاہراہ کو کھول دیا۔ افغانستان سے امپورٹ کیاگیا انگور سے بھرا اے سی ٹر الر کو مسلح افراد نے قلعہ عبداللہ سے اسلح کے زور پر چھینا تھا جس کے خلاف تاجروں نے کو ئٹہ چمن شاہراہ کو ژڑہ بند کے مقام پر بند کردیا تھا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ چمن اور قلعہ عبداللہ نے مشترکہ طور پر فوری لیوہز کو چوکس کردیا ۔اس دوران دونوں ضلعوں کے مشترکہ لیویز ٹیموں نے کاروا ئی کرتے ہوئے ٹر الر کو ایک گھنٹے کے اندر برآمد کرلیا جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس دوران انتظامیہ نے ۔ ٹر الر ڈرائیور کے حوالے کرکے اسلام آباد روانہ کردیا چمن چمبر کلئیرنگ ایجنٹس اور ٹرانسپورٹ یونین کے نمایندوں نے ۔ ٹر الر فورا برآمد کرنے پر ضلع چمن اور ضلع قلعہ۔عبداللہ انتظامیہ اور لیویز ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔\378