Live Updates

درختوں کی کٹائی سیلاب کے خطرات کو بڑھا رہی ہے، ملک میں زیادہ سے جنگلات لگائے جائیں، ملک امین اسلم

بدھ 10 ستمبر 2025 11:24

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید ترین اثرات کا سامنا کر رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ہماری معیشت کا 40 فیصد انحصار زرعی و آبپاشی نظام پر ہے، جو براہ راست موسمیاتی بحران سے متاثر ہو رہا ہے، اسی لیے موسمیاتی تبدیلی صرف ایک ماحولیاتی نہیں بلکہ ایک معاشی مسئلہ بھی ہےان کے مطابق صرف 2022 کے سیلاب نے 15 لاکھ گھر، 24 ہزار اسکول اور 35 لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ کر دیں،اس آفت نے 33 ملین لوگوں کو متاثر کیا اور ملکی معیشت کو 1.4 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا، جو 2010 کے سیلاب سے کہیں زیادہ ہے،انہوں نے نشاندہی کی کہ ماضی میں سیلاب کا رخ شمال سے جنوب کی طرف ہوتا تھا، مگر اب شدت اور رخ دونوں بدل چکے ہیں، اس کی بڑی وجہ مون سون کی شدت میں اضافہ، سمندری طوفان اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ درختوں کی کٹائی سیلاب کے خطرات کو بڑھا رہی ہے، اگر ہم نے اپنے جنگلات اور قدرتی ماحول کی حفاظت نہ کی تو آئندہ نسلوں کے لیے مزید خطرات بڑھ جائیں گے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات