آٹا سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جائے گی ، ڈی پی او اٹک

بدھ 10 ستمبر 2025 11:24

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فوڈ پکٹس اٹک خورد، برہان، غازی، کوٹکے اور چھچھ انٹرچینج کا وزٹ کیا اور وہاں موجود پولیس سٹاف کو چیک کر کے الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے پنجاب سے گندم آٹا وغیرہ کی ترسیل پر سخت پابندی عائد کی ہے جس پر عمل پیرا اٹک پولیس کی جانب سے سخت نگرانی جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔\378