Live Updates

ٹی20 ورلڈ کپ آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونے کا امکان

ٹی20 ورلڈ کے میچز کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی‘کرکٹ ویب سائٹ

بدھ 10 ستمبر 2025 14:33

ٹی20 ورلڈ کپ آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونے کا امکان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ تک کرانے کا امکان ہے۔ٹی20 ورلڈ کے میچز کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایونٹ کے میچز میں بھارت میں کم از کم 5 اور سری لنکا میں 2 وینیوز پر ہوں گے۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا، جس کے وینیو کا انحصار پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر ہوگا۔

ویب سائٹ کے مطابق ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی، آئی سی سی میگا ایونٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔آئی سی سی نے تاریخوں سے متعلق ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو آگاہ کردیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے 15 ٹیمیں تصدیق کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، ساؤتھ افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، یو ایس اے، آئرلینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈ اور اٹلی شامل ہیں۔

آئی سی سی ایونٹ میں 2 ٹیمیں افریقا ریجنل کوالیفائر اور 3 ٹیمیں ایشیا اینڈ ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر شامل ہوں گی، ایونٹ 2024ء کے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔ٹی20 ورلڈ کپ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، 2 ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کیلیے کوالیفائی کریں گی۔سپر ایٹ مرحلے میں ایک بار پھر ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کریں گے اور فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات