امداد کے منتظر 7 فلسطینیوں سمیت مزید 52 شہید

مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کی آڑ میں دو فلسطینی بچے بھی شہید

بدھ 10 ستمبر 2025 13:33

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)غزہ میں فلسطینیوں کی خونریزی نہ تھم سکی۔غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹے میں مزید 52 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا میں 7 امداد کے منتظر فلسطینی بھی شامل ہیں، مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کی آڑ میں دو فلسطینی بچے شہید ہوگئے، شہدا کی تعداد 64 ہزار 605 ہوگئی،1 لاکھ 63 ہزار 319 افراد زخمی ہو چکے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ سٹی کی بلند عمارت السلام ٹاور کو تباہ کر دیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کے لوگ فوری طور پر نکل جائیں، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں تمام بلند عمارتوں کو تباہ کر دے گی، غزہ میں زمینی آپریشن اور فضائی حملے مزید تیز کریں گے۔