برطانوی ہوم سیکریٹری کا پناہ گزینوں کو واپس نہ لینے والے ممالک کو انتباہ

بدھ 10 ستمبر 2025 20:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے پناہ گزینوں کو واپس نہ لینے والے ممالک کو متنبہ کردیا اس حوالے سے شبانہ محمود نے بتایا کہ پناہ گزینوں کو واپس نہ لینے والے ممالک کے شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا معطل کرسکتے ہیں، ماضی میں تعاون نہ کرنے والے جن ممالک کی نشاندہی کی گئی ان میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شبانہ محمود نے کہا کہ برطانیہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، کسی شخص کو برطانیہ میں رہنے کا حق نہیں تو اس کے آبائی ملک کو اسے واپس لینا پڑے گا۔انہوں نے رواں برس 30 ہزار سے زائد افراد کی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آمد کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔