ماحولیاتی مانیٹرنگ ٹیم کا زون فائیو اسلام آباد میں تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی ماحولیاتی مانیٹرنگ ٹیم نے زون فائیو اسلام آباد میں جاری اور مجوزہ تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے مختلف مقامات پر ترقیاتی کام کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران ٹیم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام منصوبوں میں ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پائیدار اور ذمہ دار ترقی کے لیے ماحولیاتی تحفظ نہایت ضروری ہے۔ ٹیم نے متعلقہ اداروں اور منصوبہ سازوں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ماحولیاتی اثرات کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ قدرتی ماحول کو نقصان سے بچایا جا سکے۔