پتوکی،قتل کیس کے اشتہاری مجرم کو فرار کروانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:06

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) قتل کیس کے اشتہاری مجرم کو فرار کروانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر واں آدھن کے قریب مجرم علی عباس کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اسی دورام مجرم کے ساتھ دوست محمد عابد نے اونچی آواز لگائی اور کہا کہ عباس بھاگ جاو پولیس آگئی ہے اور مجرم وہاں سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا مجرم علی عباس 2008کے قتل کیس میں اشتہاری مجرم ہے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مجرم علی عباس کو فرار کروانے کے جرم میں اسکے دوست عابد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :