جوہرآباد، ڈپٹی کمشنر خوشاب کاخالق آباد ،نلی ودیگر ڈیرہ جات میں بارش کے بعد بحالی کے کاموں کا جائزہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:20

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے خالق آباد ،نلی ودیگر ڈیرہ جات میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹوٹنے والی پُلوں ،سٹرکوں کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ایکسیئن ایریگیشن ڈپیارٹمنٹ خوشاب، سی ای او ضلع کونسل سب انجینیئرمحکمہ ہائی وے ودیگرمحکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو سی ای او ضلع کونسل اور سب انجینیئر محکمہ ہائی وے نے بارشوں کےباعث ہونے والے نقصانات اور بحالی کے کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے خالق آباد،موضع نلی ودیگر علاقوں میں پلیوں اور سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لیےمتعلقہ محکموں کو اہم ہدایات جاری کیں اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بارشی پانی سی ٹوٹنے والی پُلوں اور سڑکوں کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بجلی کی خستہ ہال اور سڑک پر گری پڑی تاروں کا نوٹس لیتے ہوئے محمکہ واپڈا کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر بجلی کی تاروں کا موثر بندوبست کیا جائے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

\378