ڈرائیور حضرات کے رویوں میں مثبت تبدیلی لا کر حادثات میں کمی لانے کیلئے ٹریفک پولیس سرگرم عمل ہے،چیف ٹریفک آفیسر

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) چیف ٹریفک آفیسرسٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادناصر جاوید رانا نے کہا کہ سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام اور ڈرائیور حضرات کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے ٹریفک پولیس سرگرم عمل ہے اور کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک آگاہی کیمپ بھی لگا رہی ہے اور آفیسرز عوام کو ان کیمپوں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور و آگاہی دے رہے ہیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو حادثات میں ضائع ہونے سے بچایا جا سکے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔