Live Updates

کمشنر اور ڈپٹی کمشنرسرگودہا رکوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات مصروف عمل

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) کمشنرسرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ کمشنر جہانزیب اعوان روزانہ اپنے دفتری امور نمٹانے کے بعد براہِ راست متاثرہ علاقوں کا رُخ کرتے ہیں اور رات گئے تک سیلاب زدگان کے درمیان رہتے ہیں۔

وہ متاثرہ خاندانوں کے مسائل موقع پر ہی سُن کر متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کرتے ہیں اور ریلیف پہنچانے کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)محمد وسیم پچھلے 19 روز سے مسلسل کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔ اُنہوں نے اپنا کیمپ آفس بھی متاثرہ علاقے میں قائم کررکھاہے اور ذاتی نگرانی میں متاثرین کی بحالی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کی نگرانی میں متاثرہ خاندانوں کو تین وقت کا کھانا، خشک راشن ، ادویات ، پینےکاصاف پانی،جانوروں کے لیے چارہ اوردیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جن علاقوں میں پانی اُتر چکا ہے وہاں نقصانات کے ازالے کے لیے سروے ٹیمیں سرگرم ہیں جو فصلوں، مکانات، اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان کا مکمل ریکارڈ تیار کر رہی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :